وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہورپریس کلب کے نومنتخب صدراعظم چوہدری اور دیگرعہدیداران کو مبارکباد

Spread the love

لاہور پریس کلب کے ری پولنگ انتخابات میں پائینرز گروپ کے امیدوار ، سینئر صحافی اعظم چوہدری جیت گئے اور ایک بار پھر لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ، انہوں نے 636 ووٹ حاصل کیے ، پروگریسو اور فرینڈز گروپ کے متفقہ امیدوار عبدالمجید ساجد 715ووٹ لےکر سیکرٹری کی نشست جیت گئے ہیں۔

پائینرز گروپ کے شیراز حسنات 688ووٹ لےکر خزانچی  منتخب ہو گئے ،سلمان قریشی سینئر نائب صدر، ناصرہ عتیق 678ووٹ لےکر نائب صدر منتخب ہو گئیں، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست سالک نواز نے جیت لی۔

گورننگ باڈی کی نشست پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ، جس کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر اعظم چوہدری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینئر نائب صدر سلمان قریشی،نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد،جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز اورخزانچی شیراز حسنات کو بھی مبارکباددی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے ، نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبودکے لئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔