اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے،شبلی فراز

Spread the love

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہونا چاہیے ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کے لئے قانون سازی ہو چکی،اب عمل کی طرف جا رہے ہیں ، ای وی ایم کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ، پہلے بدگمانیاں  تھیں ای وی ایم پر اب اگلے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، عملے کی تربیت کے لئے مشینیں جلدالیکشن کمیشن کو  فراہم کر دی جائیں گی۔

یہ بات وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ضروریات اور آمادگی سے آگاہ کیا ہے ، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہوں گے ، ای وی ایم سے الیکشن حقیقت بننے جا رہے ہیں ، اسلام آباد کے بلدیاتی بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ضرور ہوگا۔

وفاقی وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے ایک بار پھر اپوزیشن کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر ای وی ایم پر بات چیت کی پیشکش کی ، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں ، اپوزیشن ای وی ایم پر مخالفت برائے مخالفت کا رویہ نہ اپنائے ای وی ایم کا قانون اب بن چکا ، بہتری یہی ہے کہ اپوزیشن ای وی ایم کی حقیقت کو تسلیم کرے۔

وفاقی وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ان کی ووٹنگ کے لیے آئی ووٹنگ کا میکنزم تیار کیا جارہا ہے ۔