نیویارک،عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک،درجںوں زخمی

TWITTER IMAGE
Spread the love

امریکی شہر نیو یارک کے علاقے میں واقع برونکس کی 19 منزلہ عمارت کی تیسری منزل میں اچانک آگ لگ گئی، افسوس ناک واقعے میں نو بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔

ترجمان نیویارک میئر کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے مجموعی طور پر 63 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 32 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 13 افرادکی حالت تشویشناک ہے ۔

نیویارک کے فائر ڈپارٹمنٹ کے کمشنر عمارت میں لگنی والی آگ کو حیران کن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً200 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے بھیجا گیا ۔

میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ فائر فائٹرز نے فضائی سپلائی ختم ہونے کے بعد بھی ریسکیو جاری رکھا، عمارت میں رہائش پذیر بہت سے باشندے مغربی افریقی ملک گیمبیا سے تعلق رکھتے تھے، بہت سے افراد کو ریسکیو کر کے قریبی اسکول میں عارضی پناہ گاہ میں لایا گیا۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ پورٹیبل ہیٹر کی وجہ سے لگی جو کمرے کو گرم رکھنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ آگ بجھانے والے محکمے کے کمشنر ڈینیئل نیگرو کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دھواں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے جس وقت آگ لگی بلند عمارت کے رہائشیوں نے کھڑکیاں کھول کر مدد کے لیے پکارنا شروع کیا لیکن امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی بہت سے افراد موت کی آغوش میں جا چکے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ عمارت 1970 کی دہائی کے اوائل میں سستی رہائش کے طور پر بنائی گئی تھی، ابتدائی طور پر دھویں کے الارم کو نظر انداز کیا کیونکہ 120 یونٹ کی عمارت میں جھوٹے الارم بہت عام تھے ۔

 خبرایجنسی کے مطابق نیویارک میں 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں ۔

نیشنل فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں، برونکس میں بھی ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی فلاڈیلفیامیں ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوئے جن میں آٹھ بچے بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے