قومی ایئرلائن کی افرادی قوت بھی بین الاقوامی تناسب کے برابر

Spread the love

پی آئی اے میں ضرورت سے زائد سیاسی بھرتیوں کے لئے پہچانے جانے والی ایئرلائن کی افرادی قوت میں واضح کمی آئی ہے ، سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی جو اب کم ہو کر صرف 260 رہ گئی۔

دنیا کی بہترین ائیرلائنز افراد قوت کی شرح کو 200 سے 250 ملازمین کے درمیان رکھتی ہیں،رواں سال مزید طیاروں کی آمد سے ملازمین کی فی جہاز شرح 220 پر آجائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ملازمین کی تعداد میں کمی رضاکارانہ علیحدگی سکیم، جعلی ڈگری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی برطرفی سے ہوئی،1900 ملازمین نے رضاکارانہ علیحدگی سکیم سے استفادہ حاصل کیا،جبکہ ایک ہزار کے قریب فرضی ملازمین موجودہ انتظامیہ نے،837 ملازمین  جعلی ڈگریوں کی وجہ سے برطرف ہوئے

ترجمان کے مطابق 1100 ملازمین کے خلاف نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں اور کرپشن کی وجہ کاروائی کی گئی،ملازمین کی تعداد کم کرنے سے سالانہ 8 ارب روپے کی بچت بھی ہوگی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسرپی آئی اے ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا اصلاحاتی عمل جاری رہے گا،اصلاحاتی عمل کا کلیدی عنصر نظم و ضبط کا قیام ہے،مزید طیارے بیڑے میں شامل کررہے ہیں جس سے پی آئی اے کی سروس کا معیار بہتر ہوگا۔

6 thoughts on “قومی ایئرلائن کی افرادی قوت بھی بین الاقوامی تناسب کے برابر

  1. Wow, wonderful blog layout! How long have you been blogging for?
    you make blogging look easy. The overall look of your site is excellent, as well
    as the content!

  2. Hi there to every one, it’s genuinely a fastidious for me to visit this web
    site, it consists of helpful Information.

  3. Simply want to say your article is as amazing. The clearness in your submit is simply
    cool and i can think you are knowledgeable in this subject.
    Well together with your permission allow me to grab your feed to stay updated with impending
    post. Thank you 1,000,000 and please keep up the gratifying
    work.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے