پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ میں اضافہ ،مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد تک پہنچ گئی

SCREEN SHORT
Spread the love

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 572 نئے مریض سامنے آ گئے ، ملک بھر میں 49 ہزار 658کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد رہی ، ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ4ہزار 58 ہو گئی ۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 تک جا پہنچی

لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.8فیصد تک پہنچ گئی ، لاہور میں 377 ، راولپنڈی سے 29 ، ملتان اور شیخوپورہ میں 5،5ساہیوال ، فیصل آباد اور گوجرانواہہ میں 4،4 ، سیالکوٹ اور نارووال میں3،3  کیسز سامنے آئے  ہیں۔

پنجاب میں اومی کرون کے 27نئے کیسز سامنے آ گئے ، صوبے بھر میں میں کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 288تک پہنچ گئی ، لاہور میں کورونا کے نئے ویریننٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنا چیلنج بن گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار740، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 715، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 283، بلوچستان میں 33 ہزار 658، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 702 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 79افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا 5 ہزار 942، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے