بی جے پی کا مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے ایپ کا سہارا لینے کا انکشاف

Spread the love

بھارت کی انتہا پسند حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کا مخالفین کو ہراساں کرنے کا ایک اور خفیہ پروگرام بے نقاب ہو گیا، بی جے پی کی جانب سے مقبولیت میں اضافے اور اپنے ناقدین کو ہراساں کرنے کے لیے ایک خفیہ ایپ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ دی وائر کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اپریل 2021 میں ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بی جے پی کے آئی ٹی سیل کا غیرمطئمن ملازم ہونے کا دعویٰ کیا جس میں انکشاف کیا گیا کہ ایک نہایت جدید اور خفیہ ایپ موجود ہے جس کا نام ’ٹیک فاگ‘ ہے۔

اس گمنام ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا تھا کہ یہ ایپ ’ری کیپچا کوڈز کو بائی پاس‘ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کی وجہ سے ملازمین اس پر ٹیکسٹ اور ہیش ٹیگ ٹرینڈز کو آٹو اپلوڈ کر سکتے ہیں ، اس بات نے دی وائر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور وہ اس نامعلوم ایپ کی حقیقت جاننے کے لیے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو چلانے والے شخص تک پہنچے۔

اس ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ‘ری کیپچا کوڈز کو بائی پاس کرنے’ کے قابل ہے جس سے ساتھی ملازمین کو ‘آٹو اپ لوڈ ٹیکسٹ اور ہیش ٹیگ ٹرینڈز’ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، ان کی روزانہ کی نوکری میں ٹارگٹڈ ہیش ٹیگز کے ساتھ ٹوئٹر کے ‘ٹرینڈنگ’ سیکشن کو ہائی جیک کرنا، بی جے پی سے وابستہ متعدد واٹس ایپ گروپس بنانا اور ان کا انتظام کرنا، بی جے پی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنا، یہ سب ٹیک فوگ ایپ کے ذریعے ہوتا ہے۔

اانہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے مبینہ ہینڈلر دیوانگ دوے، جو بی جے پی کے یوتھ ونگ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ ( بی جے وائی ایم) کے سابق نیشنل سوشل میڈیا اور آئی ٹی چیف اور مہاراشٹر میں پارٹی کے موجودہ الیکشن مینیجر ہیں، کے ان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے پورا نہ ہونے کے بعد سامنے آنے کا فیصلہ کیا۔

’دیوانگ دوے نے 2018 میں بی جے پی کے لوک سبھا انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر انہیں ایک اچھی نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا، جو پورا نہیں ہوا۔‘

اگلے دو سالوں میں آپس میں بات چیت کا ایک طویل عمل جاری رہا، جہاں دی وائر کی ٹیم نے اس بات کی چھان بین کی کہ وسل بلوور کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کن چیزوں کی تصدیق کی جا سکتی ہے اور کن چیزوں کی نہیں۔

اس کے علاوہ اس طرح کی ایپ کے ہونے سے عوامی فورم کے بحث و مباحثہ اور ملک کے جمہوری عمل کے تقدس پر مرتب ہونے والے ہمہ گیر اثرات کی بھی چھان بین کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس عمل کے ذریعے دی وائر کو شواہد کے تاروں کو آپس میں جوڑ کر آگے بڑھنے اور ایک بڑے آپریشن کا انکشاف کرنے میں کامیابی ملی، جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں عوامی بحث و مباحثہ کو گمراہ کرنے کے لیے قدم سے قدم ملا کر کام کرنے والے سرکاری اور نجی اتھارٹیوں کے اتحاد کی جانب اشارہ کر رہا تھا۔

ایسا تقریباً تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فرضی ٹرینڈ کو آگے بڑھا کر اور بحث و مباحثہ کو اپنے حساب سے ہائی جیک کرتے ہوئے کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کی جانب سے فراہم کیے گئے ’ٹیک فاگ‘ کے سکرین کاسٹس اور سکرین شاٹس نے اس کے متعدد فیچرز کی نشاندہی کی اور سائبر ٹروپس کے کام کاج کے ڈھانچے کو اور قریب سے سمجھنے میں دی وائر کی ٹیم کی مدد کی۔

یہ سائبر آرمی اس ایپ کا استعمال روزانہ عوامی رائے کو متاثر کرنے، آزاد آوازوں کو ہراساں کرنے، دھمکی دینے اور انڈیا میں یکطرفہ انفارمیشن کی تشہیر کے لیے کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وعدے کے پورا نہ ہونے کے بعد انہوں نے سامنےآنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، دوےنے 2018 میں بی جے پی2019 کے لوک سبھا انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر انہیں ایک اچھی نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا، جو پورا نہیں ہوا۔

اگلے دو سالوں میں آپسی بات چیت کا ایک طویل عمل جاری رہا، جہاں دی وائر کی ٹیم نے اس بات کی چھان بین کی کہ وہسل بلوور کی جانب سے لگائے گئےالزامات میں کن چیزوں کی تصدیق کی جا سکتی ہے اور کن چیزوں کی نہیں۔

اس کے علاوہ اس طرح کے ایپ کے ہونے سےعوامی فورم کےبحث ومباحثہ اور ملک کے جمہوری عمل کے تقدس پر مرتب ہونے والے ہمہ گیر اثرات کی بھی چھان بین کی گئی۔

اِن-کرپٹیڈ ای میل اور آن لائن چیٹ روم کے ذریعے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے پیچھے موجود شخص نے ایپ کی خصوصیات کو ظاہر کرنے والے کئی اسکرین کاسٹ اور اسکرین شاٹ بھیجے۔ذرائع نے(عوامی نہ کرنے کی شرط پر)اپنی اور ان کےمالکوں کی شناخت قائم کرنے کے لیے پے- سلپ(ادائیگی کی رسید)اور بینک کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

وہسل بلوور کی جانب سے لگائے گئے ہرالزام کو آزادانہ طور پرتصدیق کے ایک عمل سے گزاراگیا، جس کے ذریعےدی وائر کی ٹیم نے ایپ کےمختلف کاموں، ایپ بنانے والوں اور صارفین کی شناخت اور اس کا استعمال کرنے والی تنظیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ایپ کے ذریعے ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ اور فیس کے ٹرینڈ والے سیکشن کو ہائی جیک کیا جاتا ہے۔

اس فیچر کا استعمال رائٹ ونگ پروپیگنڈے کو وسیع پیمانے پر پھیلانے، اس مواد کو پلیٹ فارم کے وسیع اور الگ الگ طبقے کے صارف تک پہنچایا جاتا ہے ، اس طرح سے انتہا پسندانہ بیانیے اور سیاسی تحریکوں کی مقبولیت کو حقیقت سے کہیں زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسا تقریباً تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرفرضی ٹرینڈ کو آگے بڑھا کر اور بحث ومباحثہ /چرچہ کو اپنے حساب سےہائی جیک کرتے ہوئےکیا جا رہا تھا۔

یہ ایپ ایک اور خطرناک کام انجام دیتی ہے ، یہ پرائیوٹ آپریٹرز کو عام شہریوں کے غیر فعال واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرنے اور ان کے فون نمبروں کا استعمال کر کے اکثر رابطہ کیے جانے والے یا تمام نمبروں پر پیغام بھیجنے کا اختیار دیتی ہے۔

یہ آپریٹرز کے ہدف بنائے گئے صارفین کی نجی معلومات کو چرانے اور اسے کلاؤڈ بیسڈ سیاسی ڈیٹا بیس میں شامل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

ایپ کے سکرین شاٹس اور سکرین کاسٹس سے عام شہریوں کے ایک مفصل اور متحرک کلاؤڈ ڈیٹا بیس کا پتہ چلتا ہے جس کی ان کے پیشے، مذہب، زبان، عمر، جنس، سیاسی وابستگی اور یہاں تک کہ ان کی جسمانی خصوصیات کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ہے۔

ایپ آپریٹرز پل بھر کے نوٹس پر تمام موجودہ اکاؤنٹس کو حذف یا تبدیل کر سکتے ہیں ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ اپنے ماضی کی تمام سرگرمیوں کو جو ان کے جرم کو ثابت کر سکتی ہیں، تباہ کر سکتے ہیں ۔

21 thoughts on “بی جے پی کا مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے ایپ کا سہارا لینے کا انکشاف

  1. Great information shared.. really enjoyed reading this post thank you author for sharing this post .. appreciated

  2. I truly appreciate your technique of writing a blog. I added it to my bookmark site list and will

  3. Hi! I’m at work surfing around your blog from my new iphone 4! Just wanted to say I love reading your blog and look forward to all your posts! Keep up the fantastic work!

  4. This is really interesting, You’re a very skilled blogger. I’ve joined your feed and look forward to seeking more of your magnificent post. Also, I’ve shared your site in my social networks!

  5. I carry on listening to the reports speak about getting free online grant applications so I have been looking around for the most excellent site to get one. Could you advise me please, where could i get some?

  6. Good post! We will be linking to this particularly great post on our site. Keep up the great writing

  7. I like what you guys are usually up too.
    This kind of clever work and exposure! Keep up
    the very good works guys I’ve incorporated you guys
    to my own blogroll.

  8. Hello colleagues, how is everything, and what you want

  9. That’s good, but I still don’t understand the purpose of this page posting, no or what and where do they get material like this.

  10. Try to slowly read the articles on this website, don’t just comment, I think the posts on this page are very helpful, because I understand the intent of the author of this article.

  11. I’m often to blogging and i really appreciate your content. The article has actually peaks my interest. I’m going to bookmark your web site and maintain checking for brand spanking new information.

  12. Pretty! This has been a really wonderful post. Many thanks for providing these details.

  13. That’s good, but I still don’t understand the purpose of this page posting, no or what and where do they get material like this.

  14. Interesting blog! Is your theme custom made or did you download it from somewhere?
    A design like yours with a few simple tweeks would really make my
    blog jump out. Please let me know where you got your design. Thanks

  15. You have noted very interesting points! ps decent web site. “Formal education will make you a living self-education will make you a fortune.” by Jim Rohn.

  16. I’d like to thank you for the efforts you’ve put in writing this site.

    I’m hoping to check out the same high-grade blog posts by you later on as well.
    In fact, your creative writing abilities has motivated me
    to get my own, personal blog now 😉

  17. I’ve been surfing online more than 3 hours today, yet I never found any
    interesting article like yours. It is pretty worth enough for me.
    In my opinion, if all site owners and bloggers made good content
    as you did, the web will be a lot more useful than ever before.

  18. Good post! We will be linking to this particularly great post on our site. Keep up the great writing

  19. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/01/07/بی-جے-پی-کا-مخالفین-کو-ہراساں-کرنے-کے-لی/ […]

  20. For the reason that the admin of this site is working, no uncertainty very quickly it will be renowned, due to its quality contents.

  21. That’s good, but I still don’t understand the purpose of this page posting, no or what and where do they get material like this.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے