الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات

Spread the love

تحریک انصاف ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے65 اکاؤنٹس ہیں ، صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے ہیں ،53اکاؤنٹس کو چھپایا گیا ، پی ٹی آئی نے 5 سال کے دوران 32 کروڑ کی رقم چھپائی۔

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس کو ظاہر کیا، غیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں، سال 2009-2008 اور 2013-2012 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن  کے سامنے ایک ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن اسکروٹنی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی ائی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے ، پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی، 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیا گیا ، تحریک انصاف نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے2008 سے 2013 تک ایک ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیئے، سال 13-2012 کی آڈٹ رپورٹ پر کوئی تاریخ درج نہیں، آڈٹ رپورٹ پر تاریخ نہ ہونا اکائونٹنگ معیار کے خلاف ہے، آڈٹ فرم کی فراہم کردہ کیش رسیدیں بنک اکائونٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں،

واضح رہے کہ آڈٹ رپورٹ منظوری کے لئے پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں پیش کی گئی تھی۔