حفیظ نے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Spread the love

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر سے خوش ہوں، آج جس مقام پر ہوں اس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، یہ سب کرکٹ کی وجہ سے ہے لہذا اپنے تمام ساتھی کرکٹرز ، کپتانوں، سپورٹ سٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 18 سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہوں، کیریئر میں کئی اتار چڑھاو کا سامنا کرنا پڑا مگر اس دوران اپنے دور کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

آل راؤنڈ کھلاڑی محمدحفیظ نے کہا کہ ہمیش پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کھیلا،پی سی بی سے کبھی شکایت نہیں نکی، نہ کبھی اظہار کیا،زندگی کا یادرگار لمحہ وہ تھا جب پہلی بار پاکستان کے لیے کھیلا، بیوی بچوں کے ساستھ زیادہ وقت گزارے کی کوشش کروں گا۔

محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی سال 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی نبھائے، پاکستان کے لئے انہوں نے 55ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹونٹی میچزکھیلے،392 بین الاقوامی میچوں میں 12 ہزار 789 رنز بنائے،3 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 6 ٹی ٹونٹی عالمی کپ ٹورنامنٹس میں پرفارمنس دی۔

محمد حفیظ نے 3اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے اور 2006 میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا، اب وہ تقریبا 19 برس بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی۔

17 اکتو بر 1980 کو سرگودھا میں آنکھ کھولنے والے محمد حفیظ نے 3 اپریل 2003 کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا، اسی سال اگست میں انھوں نے نینشنل اسٹیڈیم کر اچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 28 اگست 2006 کو برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف انضمام الحق کی قیادت میں جب پاکستان نے اپنا پہلا بین الااقومی ٹی 20 کھیلا تو محمد حفیظ اس ٹیم میں بھی شامل تھے۔

محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے، آل راؤنڈر نے ایک ٹیسٹ 2 ون ڈے اور 29 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔