شیخ رشید احمد، عثمان بزدار کی ملاقات

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں سیاسی اموراورامن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، راولپنڈی میں فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا ، راولپنڈی تحریک انصاف کا قلعہ ہے ، راولپنڈی شہر کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے ، سیاست میں رواداری،برداشت اوربھائی چارے کے قائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرافت،شفافیت اوردیانت کے اصولوں پرچلتے ہیں ، نفاق کے بیج بونے والوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے ، ماضی میں سیاسی انتقام کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا ، الزامات لگانا اوردشنام طرازی ہمارا شیوہ نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا ہے، صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں ، قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے ، منفی رویے اور انتشار کی سیاست ملک کی یکجہتی اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے ، حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اورکرتی رہے گی،23مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہاہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔