نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس

SOCIAL MEDIA IMAGE
Spread the love

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کی ، ملک میں کورونا صورتحال اور اس کے بڑھتے کیسز اور ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل ظفراقبال اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک تھے، اجلاس میں لازمی ویکسی نیشن کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر و وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون تیزی سےپھیل رہی ہے ۔ این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے شہری ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں۔

این سی او سی اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ تین دن میں کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 سے بڑھ کر 6 فیصد ہو گئی ہے۔ ویکسین یافتہ افراد اومی کرون سے کم متاثر ہو رہے ہیں، اجلاس میں ضلع وار ویکسینیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کی تاکید کی گئی کہ صوبے ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف جلد از جلد مکمل کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 643 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 708افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.55فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ مہلک وبا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 943 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 ہوگئی،پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445، سندھ میں 4 لاکھ 82 ہزار 826، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469، بلوچستان میں 33 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

75 thoughts on “نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس

  1. stromectol stromectol ivermectin 3 mg

  2. https://buytadalafil.icu/# tadalafil 5mg tablets price

  3. https://pillswithoutprescription.xyz/# cat antibiotics without pet prescription

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔