عوام کے منتخب نمائندوں نے2019 میں کتنا ٹیکس دیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی

Spread the love

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے ، جس کے مطابق ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔

ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی ، انہوں نے سال 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے تھی ،انہوں نے 82 لاکھ 42 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی آمدنی 28 کروڑ 26 لاکھ روپے رہی اور انہوں نے 22 لاکھ 18 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سال 2019 کی آمدنی 3 کروڑ 81 لاکھ روپے تھی ، انہوں نے سال 2019 میں 5 لاکھ 35 ہزار روپے خزانے میں جمع کرائے۔

ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سالانہ آمدنی 83 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے2019 میں 8 لاکھ 51 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کی 2019 کی سالانہ آمدنی تقریبا34 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 1لاکھ 36 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی 2019 کی آمدنی 6 کروڑ 57 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 2019 میں 1کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔

وفاقی وزیر اسدعمرکی سال 2019 کی آمدنی 3کروڑ روپے تھی اور انہوں نے 42 لاکھ 72 ہزار روپے ٹیکس دیا جبکہ وفاقی وزیرعلی زیدی نے10 لاکھ 47 ہزار 808 روپے ٹیکس دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 5 لاکھ 55 ہزار 794 روپے، خواجہ سعد رفیق نے2 لاکھ 69 ہزار414،خواجہ آصف نے2 لاکھ 30 ہزار386 روپے،

عثمان بزدار غریب ترین وزیراعلیٰ،2019میں صرف2ہزار روپے ٹیکس دیا

سال 2019ء کے دوران انکم ٹیکس کی تفصیلات سامنے آ گئی ، ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی آمدنی 9 لاکھ 38 ہزار روپے تھی اور عثمان بزدار نے 2 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا جن کی آمدنی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 10 لاکھ 99 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی آمدنی 25 لاکھ 80 ہزار روپےتھی اور انہوں نے 66 ہزار 258 روپے ٹیکس ادا کیا۔

گذشتہ سال منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی آمدنی 78 لاکھ 58 ہزار روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 10 لاکھ 61 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے والوں میں پی ٹی آئی نمبر لے گئی

کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے والوں میں پی ٹی آئی نمبر لے گئی،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے 14 کروڑ 7 لاکھ روپے،،طلحہ محمود نے 3 کروڑ22 لاکھ، رکن پنجاب اسمبلی ممتازعلی نے 2 کروڑ 96 لاکھ روپے،،وزیر خزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ 66لاکھ 27 ہزار 737 روپے،سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے 1 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 799 روپے ،سینیٹر رضا ربانی نے 1کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 493 روپے اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 1 کروڑ39 لاکھ9 ہزار327 روپے ٹیکس دیا ہے۔

ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے شروعات پارلیمنٹیرینز سےہونی چاہیے، شوکت ترین

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے شروعات پارلیمنٹیرینز سےہونی چاہیے، ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کے لیے مثال بنیں،جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا،ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کے لیے مثال بنیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس سسٹم میں شفافیت اورآسانی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، شناختی کارڈکےذریعے پتہ لگائیں گےکہ کس کی کتنی انکم ہے، کسی کوہراساں نہیں کریں گے لیکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔

چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے کہا کابینہ اجلاس میں ڈائریکٹری کی منظوری کے بعد اجرا کا فیصلہ ہواہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے