سندھ میں 20 ارب روپے کی گندم چوہے کھا گئے، اسد عمر

Spread the love

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ میں 20ارب روپےکی گندم چوہےکھا گئے، صوبہ اپنی ضرورت سےزیادہ گندم پیداکرتاہے لیکن انسانی نوعیت کے چوہے تھے جو گندم کھا گئے اور یہ چوہے ربڑی والے اور قلفی لگتے ہیں، سندھ کے عوام جب مہنگا آٹا خریدرہے تھے اس وقت صوبے میں گندم چوری ہو رہی تھی، سندھ میں آٹےکی قیمت پنجاب کےمقابلےمیں زیادہ ہے ، ہم سندھ اسمبلی میں پہلے بھی اس کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں اب بھی اٹھائیں گے۔

کوروناکےمعاملےپرسیاست کونہیں لاناچاہیئے

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کورونامیں سیاست لےکرآتاہوں نہ صوبوں میں تفریق پیدا کرتا ہوں، بلوم برگ رپورٹ کہہ رہی تھی پاکستان میں ویکسی نیشن کو10سال لگیں گے، ہم نے 31 دسمبر تک 7 کروڑ 15 لاکھ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل کی، مشکل حالات میں 250ارب روپےویکسی نیشن مہم پرخرچ کیے، سندھ کی طرف سے کہا گیا قانونی رکاوٹ کی وجہ سے صوبہ ویکسین نہیں خرید سکتا، معلوم نہیں کہ ایسا کون سا قانون ہے جس کی وجہ سے صوبہ  اپنی عوام کیلئے ویکسین نہیں خرید سکتا۔

کورونا کی نئی لہر کے واضح امکانات

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر ملک میں آ رہی ہے، احتیاط کرنا ہو گی، سب کو چاہیے کہ ماسک پہنیں اور کورونا سے بچیں، سب لوگوں کو اب مزید احتیاط کرنا ہوگی ، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے ساتھ بیٹھے پارٹی رہنماؤں کو ماسلک لگانے کی تاکید کر دی۔

سندھ کا پرانا بلدیاتی نظام غیرآئینی قرار

وفاقی وزیراسد عمر نے سندھ کے پرانے قانون کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کا پرانا قانون کسی صورت آئین پر پورا نہیں اترتا ، اب جو ترمیم کی گئی اس کے ذریعے رہی سہی کسر بھی نکال دی گئی، آئین کے اندربلدیاتی نظام کو خودمختار ہونا چاہیے، انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف کی گئی ترمیم پر عدالت سے رجوع کریں گے اور اختیارات کو مقامی سطح تک پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31