پنجاب حکومت کا سیاحت کا کھویا مقام بحال کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

Spread the love

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ گذشتہ 20 سال میں سیاحت کو وہ مقام نہ مل سکا جو دیا جانا چاہئے تھا تاہم اب عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی، توجہ اور ہدایت پر پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ سے معیشت بھی مزید مضبوط ہوگی اور ملک کے خوبصورت تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور کلچرل مقامات کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ڈی سی پی کی سائٹ پر کرتارپور اور جنوبی پنجاب کے سیاحتی دورہ جات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کرتارپور اور جنوبی پنجاب کے دورہ پر جانے والے سیاحوں کے پہلے بیج کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی نیک خواہشات پہنچائیں۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرتارپور اور جنوبی پنجاب کے لئے سیاحت کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، سیاحت کے فروغ سے ٹی دی سی پی کی کھوئی ہوئی شناخت بھی بحال ہوگی۔ یہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے بے شمار پوشیدہ مقامات کو سامنے لایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن سیاحت کا فروغ ہے ، اسی ضمن میں سیاحت کے فروغ کے لئے گذشتہ تجربات سے استفادہ کر کے اس شعبے کو بہتری کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے کہا کہ کوٹلی ستیاں، فورٹ منرو، سون ویلی میں بیشتر نئے مقامات ڈکلیئر کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ چولستان، چھانگا مانگا سمیت بے شمار پہلے سے موجود مقامات کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ مقامی سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے کے لئے مختلف مقامات کی کلچرل ویلیو میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ سیاحت کے وسیع مواقع پیدا کرنے کیلئے مذہبی سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے تصوف کا سفر کے نام سے ٹورز کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے اس پروگرام سے جہاں لاہور قصور اور دیگر شہروں میں صوفی ازم کو فروغ ملے گا وہیں سیاح یہاں کے صوفیاء کرام سے بھی متعارف ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکو ٹوارزم اور ایگری ٹوارزم کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے ، ایگری ٹوارزم سے زراعت کے کلچر کو پنپنے کا موقع ملے گا

One thought on “پنجاب حکومت کا سیاحت کا کھویا مقام بحال کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

  1. […] سندھ عمران اسماعیل وزیراعلیٰ آفس لاہور پہنچے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔