وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بچت و کفایت شعاری مہم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،رپورٹ جاری

Spread the love

بچت و کفایت شعاری، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور میں وزیر اعلی آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی مثال قائم کر دی ، شہباز شریف کے دور حکومت کے آخری مالی سال 2017-18 میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ آفس نے شہبازشریف دور حکومت کے مالی سال 2017-18 اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت کے مالی سال 2020-21 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کر دیاہے۔
شہبازشریف کے دور میں مالی سال 2017-18 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات23 کروڑ 90 لاکھ روپے تھے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2020-21 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات 14 کروڑ 30 لاکھ روپے رہے۔
شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں ایک کروڑ50 لاکھ روپےخرچ ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 9 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں خرچ ہوئے۔
شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 3 لاکھ 72 ہزار لٹر پٹرول،ڈیزل،موبل آئل استعمال کیا گیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 2 لاکھ 28 ہزار لیٹر پٹرول ، ڈیزل،موبل آئل استعمال ہواہے۔۔
موازانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے گئے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 2 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب بھر میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا،ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں،عوام کے وسائل پر سب سے پہلے حق عوام کا ہے نہ کہ اشرافیہ کا۔
عثمان بزار کا مزید کہنا تھا کہ مافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا ہے، سیکیورٹی کے نام پر ذاتی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

One thought on “وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بچت و کفایت شعاری مہم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،رپورٹ جاری

  1. […] کے اجرا کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عثمان بزدار کے حق میں بول پڑے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔