نوازشریف کی واپسی کے لئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کر دی،فوادچوہدری

Spread the love

نوازشریف کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کا فیصلہ

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے لئے اٹارنی جنرل کو وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے ، شہبازشریف نے 4 ہفتوں میں بھائی کی وطن واپس لانے کی ضمانت دی، جعلی حلف نامے پر شہبازشریف کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، نوازشریف واپسی معاملے پر عدالت شہبازشریف کو طلب کرے۔

فنانس بل 15سے20 جنوری تک پاس ہو جائے گا

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فنانس ترمیمی بل 15 سے 20 جنوری تک پاس ہو جائے گا، کابینہ میں اتحادیوں نے بجٹ پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا،فنانس بل میں ایسی کوئی بات بھی نہیں جس کی مخالفت کی جائے، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتیں اس بجٹ پر ہمارے ساتھ ہیں ،30سال کے اقدامات کو 3سال میں بہترکرنا ممکن نہیں ہے ، 2022پاکستان کےاستحکام کا سال ہو گا۔

تین سال میں اسٹیٹ بینک سے قرض نہ لینے کا دعویٰ

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک سے 3 سال میں ایک روپے کا قرض نہیں لیا، اسٹیٹ بینک کی آزادی ملکی معیشت کے مفاد میں ہے ، تمام اداروں کو آزاد اور خودمختار بنائیں گے ،

معاشی استحکام کی واپسی

فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا ، ہم 32ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر چکے ہیں ، پاکستان میں معیشت مستحکم ہو رہی ہے، کورونا کا مقابلہ بہترین حکمت عملی سے کیا گیا، زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، 5 فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جس کا فائدہ کسانوں کو پہنچا ۔

پرائیوٹ شعبے 929ارب روپے منافع کمایا

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ نجی شعبے نے 929 ارب روپے منافع کمایا ، انکشاف کیا کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے پی ٹی آئی حکومت میں خوب منافع کمایا،انہوں نے مبارک باد دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں، میڈیا ہاؤسز نے منافع کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، عالمی سطح پر مہنگائی کے پاکستان پر اثرات پڑ رہے ہیں، تیل کی قیمت عالمی منڈی کی وجہ سے بڑھی ہے، عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتیں کم آرہی ہیں اس کا فائدہ عوام کو پہنچے گا۔

صحت کارڈ پر سندھ حکومت پر تنقید

فوادچودھری نے بتایا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت مہیا کر دی گئی، عوام نجی ہسپتالوں سے علاج کروا سکیں گے، اب بلوچستان میں بھی صحت  کارڈ کامنصوبہ شروع ہونے جارہا ہے، سندھ حکوتم عام آدی کو صحت کارڈ دے سکتی ہے ، پتہ نہیں کیوں پیپلزپارٹی سندھ کے عوام سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے، سندھ حکومت صوبے میں بھی صحت کارڈ کے منصوبے کا آغاز کرے ، ہمارا راشن کارڈ کا بھی منصوبہ ہےجس میں سندھ حکومت حصہ نہیں لے رہی ، پوری دنیا اس وقت دوبارہ کورونا کا شکار ہو رہی ہے ، دو بلین ڈالر کی کورونا ویکسن منگوا کر لوگوں کو مفت لگائیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملے اور ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات بلندی کی دعا کی۔

89 thoughts on “نوازشریف کی واپسی کے لئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کر دی،فوادچوہدری

  1. […] وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو تحریک انصاف کے مرکزی سینیئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دے دی۔ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31