ٹانک اورشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن،4جوان وطن پر قربان،2دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار

Spread the love

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میرعلی جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 40سالہ حوالدار منور ،34سپاہی فرحان، 31 سپاہی ذکاء اللہ اور 30سالہ شیراز عمرشامل ہیں ۔ شہید حوالدار منور پنجاب کے علاقے بہاولنگر ، شہید فرحان کوہاٹ ، شہید ذکاءاللہ کا تعلق لکی مروت جبکہ شہید شیرازعمر کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے میں بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جن میں زیب عرف ذاکر اور دانیال شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں، ہلاک دہشت گردی فورسز پر دہشت گردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے