پیغمبراسلام حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی آزادی اظہاررائے نہیں،روسی صدر

twitter image
Spread the love

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبرؐ کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔

پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھاکہ شان رسالتؐ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ شان رسالتؐ میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔
روس ایک کثیر النسلی اور کثیر الاعتقادی ریاست کے طور پر تیار ہوا ہے اور ہم ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرنے کے عادی ہیں،مگر کچھ دوسرے ممالک اس چیز کو پس پشت ڈال دیتے ہیں،آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا روسی صدر کے بیان کا خیرمقدم
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے ، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ۔
ان کا کہنا تھاکہ روسی صدر کا بیان میرے مؤقف کی تائید ہے کہ شان رسالت ؐ میں گستاخی آزادی رائے نہیں۔ؐ
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اسلاموفوبیا سے مقابلے کےلئے مسلم قیادت کو یہ پیغام دنیا تک پہنچانا چاہیے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1474394684826947585

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھا چکے ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم نے توہین رسالت ؐ اور اسلاموفوبیا کے معاملے پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خط بھی لکھا تھا۔