امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں گیارہ سالہ بچے نے اپنی ذہانت کا کمال دکھاتے ہوئے ایک ہی دن میں دو بڑے کارنامےسرانجام دے دیئے ہیں ،
رپورٹس کے مطابق ڈیویون جانسن کے ساتھی طالب علم نے بوتل کا ڈھکن کھولنے کی کوشش کی اور وہ اس کے گلے میں پھنس گیا اور اس کا سانس رُک گیا، ڈیویون جانسن نے حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کے گلے سے ڈھکن نکال کر اس کی زندگی بچا لی۔
اسی دن چند گھنٹوں کے وقفے سے ڈیویون نے ایک معذور خاتون کی جان بچائی جو کہ گھر میں لگنے والی آگ کے باعث مشکلات کا شکار تھی، اسے محفوظ مقام تک پہنچایا۔
ڈیویون جانسن نے بتایا کہ یہ ایک معذور خاتون تھی، مشکل میں تھی ،میں نے سوچا کہ ایک اچھا شہری ہونے کے ناطے میں اسے نکالنے کے لیے مدد کروں گا اور میں اس میں کامیاب ہو گیا۔
بچے کی بہادری کو دیکھتے ہوئے ڈیویون کو مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے- اس سرٹیفکیٹ میں ڈیوین کو پولیس اورشیرف کے محکموں کا اعزازی رکن بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اسکول پرنسپل کے مطابق بھی جوہنسن کو ہمیشہ سے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین بننے کا شوق رہا ہے اور اس کارنامے کے ذریعے اس نے اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنایا ہے- ڈیویون جانسن کی والدہ بھی اس کارنامے پر خوش ہیں اور اسے معاشرے کے ایک اہم کاررنامہ قرار دے رہی ہیں۔
اوکلاہوما کے 11 سالہ بچے کو اس وقت کا ہیرو قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔زندگی کا مقصد یہی ہے کہ مشکل وقت میں دوسروں کے کام آیا جائے۔