پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار چوتھے ٹائپ054نیول جہاز کی لانچنگ تقریب

پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار چوتھے ٹائپ054نیول جہاز کی لانچنگ تقریب
Spread the love

پاک بحریہ کےلئے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹاٸپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب شپ یارڈ چین میں منعقد ہوئی ، چین میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیر کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جس میں چینی بحریہ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے نماٸندے بھی شریک ہوئے۔

ٹائپ054نیول جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا، اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس تغرل حال ہی میں پاک بحریہ کے سپرد کیا جاچکا ہے۔

پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیر کموڈور راشد محمود شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی عکاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔