الیکشن کمشین کا خط، نثار مہمند مشکل میں

Spread the love

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس پر دھاوے کا معاملہ

اسکرین شارٹ
Spread the love

خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن نثارمہمند کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس پر دھاوے کے معاملہ سرگرم ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع مہمند ایجنسی نے آئی جی خیبرپختونخوا خط لکھ دیا جس میں نثار مہمند کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکا آئی جی خیبرپختونخوا کو لکھے گئے خط کا عکس(دیس اُردو)

خط میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے لکھا کہ ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا نثار مہمند نےڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفتر میں سٹاف کو ہراساں کیا،انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، انہوں نے اپنے ورکرز کو تشدد کے لیے اشتعال دلایا، ممبر صوبائی اسمبلی نثار مہمند نےڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفتر پر ایک ہی دن میں دو مرتبہ دھاوا بولا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے آئی جی خیبرپختونخوا کو خط میں مزید لکھا کہ سرکاری امور میں مداخلت، سٹاف کو ہراساں اور دفتر کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے