رواں ہفتے مہنگائی کا پارہ 19اعشاریہ 83 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا

Pakistan Bureau of Statistics
Spread the love

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ماہانہ 17ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی ریکارڈ22فیصد کے قریب پہنچ گئی، ایل پی جی ، جلانے والی لکڑی، چینی، دالیں، ٹماٹر، انڈے، گوشت، تازہ دودھ، دہی سمیت 23 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.83 فیصد رہی، سب سے کم آمدن والے افراد کے لئے مہنگائی کی شرح 21.92 فیصد رہی ،ایل پی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 118 روپے 3 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد قیمت 2345 سے بڑھ کر 2463 ہوگئی ہے۔

چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں ایک روپے 32 پیسے ، انڈوں کی اوسط قیمت 5 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد 185 روپے 21 پیسے فی درجن ہو گئی، ٹماٹر 5 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
رواں ہفتے کے دوران دال مسور 3 روپے 47 پیسے،دال مونگ 12 پیسے، دال ماش 35 پیسے، دال چنا 50 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق آگ جلانے والی لکڑی کی فی من قیمت 3 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 788 روپے 13 پیسے ہو گئی، بیف 2 روپے،مٹن 6 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا ہے ،چکن ،لہسن ،کیلے، تازہ دودھ، دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 5 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، آلو 2 روپے 45 پیسے فی کلو، پیاز ایک روپے 6 پیسے فی کلو سستا ہو گیا۔ گندم ،گُڑ ،سرخ مرچ کی قیمت میں بھی کمی آئی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

96 thoughts on “رواں ہفتے مہنگائی کا پارہ 19اعشاریہ 83 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا

  1. ed meds online canada pain medications without a prescription

  2. buy tadalafil europe buy tadalafil from india

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔