راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتےہوئے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار کرلئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عمیراور فیصل نے ڈکیتی مزاحمت پر ملازم محمد بشارت کوقتل کیا، واقعہ کا مقدمہ نومبر دوہزار اکیس میں مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں تھانہ گنج منڈی میں درج کیا گیا تھا، ڈاکوؤں کے قبضہ سے نقدی ، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
