بنگلہ دیش میں چلتی کشتی کو آگ لگنے کا پہلا واقعہ، 41ہلاک،100سےزائد زخمی

twitter image
Spread the love

بنگلہ دیش میں کشتی کو اچانک آگ لگ گئی جس میں 41 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، 100 کے قریب زخمی ہو گئے ، افسوسناک حادثہ دارالحکومت ڈھاکا سے 250کلو میٹردور جھلو کٹھی کے علاقے میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں چلتے ہوئے پانی کے جہاز میں آگ لگنے کا یہ پہلا واقعہ ہے،3 منزلہ کشتی میں تقریباً 500 افراد سوار تھے ، متعدد افراد نے دریا میں چھلانگ لگادی۔
پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ، مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد اب تک 40افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں،پولیس کو شبہ ہے کہ کشتی میں آگ انجن روم سے لگی اور کشتی ڈھاکا واپس جارہی تھی۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے کشتی میں آگ لگنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کا فوری علاج یقینی بنائیں ، لاشوں کی شناخت کر کے فوری طور پر ان کے لواحقین کے حوالے کی جائیں۔

One thought on “بنگلہ دیش میں چلتی کشتی کو آگ لگنے کا پہلا واقعہ، 41ہلاک،100سےزائد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے