جڑواں بچوں کو پالنا آسان نہیں لیکن اگر کسی کے یکے بعد دیگرے تین جڑواں بچوں کے جوڑے پیدا ہو جائیں تو انسان کی زندگی کتنی مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔ شمالی امریکا کا ایک ایسا خوش قسمت جوڑا بھی ہے جس پر قدرت اتنی مہربان ہوئی کہ 4سال کے عرصے میں 3 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر نے اس وقت لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جب جوڑے کے گھر چار سال کے دوران تین مرتبہ جڑواں بچے پیدا ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون میک آرتھر کے ہاں اپنے خاندان کا آغاز 7 سال قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی،اس کے بعد بیٹی نے دنیا میں آنکھ کھولی ، 2017 میں پہلی بار جڑواں بچوں کی پیداش کے بعد مئی 2019 میں دوسرا جوڑا پیدا ہوا، جب کہ اس سال 29 نومبر کو مک آرتھر تیسری بار جڑواں بچوں کی ماں بنیں۔

پٹرینا اپنی کہانی سنائی کہ وہ اور ان کا خاندان ہر بار جڑواں بچوں کی خبر سن کر حیرت میں مبتلا ہو جاتے تھے لیکن طبی ماہرین نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی صحت اس قابل ہے کہ وہ ان بچوں کو جنم دے سکتی ہیں۔
اب شمالی امریکا کی رہائشی پٹرینا آٹھ بچوں کی ماں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب انہیں سونے کے لیے کوئی وقت نہیں ملتا۔ ان کی زندگی صرف بچوں کے گرد گھومتی ہے لیکن جب بچوں کو ہنستا کھیلتا دیکھتی ہیں تو وہ اپنی ساری تھکن دور ہو جاتی ہے۔ قدرت نے بھی اسی ماں کو بلند رتبہ دیا ہے ، اس کے قدموں تلے جنت رکھی ہے اور باپ کو جنت کا دروازہ قرار دیا ہے۔