چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے مارگلہ ایونیو کی تعمیر کےخلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مارگلہ ہائی وے کی تعمیر سے نیشنل پارک متاثر ہورہا ہے جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ مارگلہ ہائی وے ماسٹر پلان کا حصہ ہے، عدالت ہر ڈویلپمنٹ نہیں روک سکتی ، اگر ماسٹر پلان میں مارگلہ ایونیو موجود ہے تو منصوبہ نہیں روکا جاسکتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت درخواست کو آئندہ سماعت پر مرکزی درخواست کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
