آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بڑھتے افغان انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخالصانہ کوشوں پر زور دیا ،آرمی چیف نے افغانستان میں امن مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سبکدوش ہائی کمشنر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا ، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
آسٹریلین ہائی کمشنر نے ا فغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، ڈاکٹر جیفری شا نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔