کورونا سے2افراد کا انتقال،359نئے کیس رپورٹ

کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی
Spread the love

ملک بھر میں کورونا کی عالمی وبا میں نمایاں کمی آئی ہے ،24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد28 ہزار 894ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق ملک میں 46 ہزار 564 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 359 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، کورونا مثبت کیسز کی شرح0.77فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار406تک پہنچ گئی ہے،سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 890، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 88، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار380،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار354، بلوچستان میں 33 ہزار 614، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 651 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کی عالمی وبا سے اب تک سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 61 افراد موت کی آغوش میں جا چکے ہیں ، سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 916، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ 798 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 12 لاکھ 54 ہزار 104 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

One thought on “کورونا سے2افراد کا انتقال،359نئے کیس رپورٹ

  1. … [Trackback]

    […] Here you can find 12989 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2021/12/23/پاکستان-میں-24گھنٹے-کے-دوران-کوروناسے2اف/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے