پاکستان میں بھنگ کی کٹائی ،لائسنسنگ این او سی کریں گے،شبلی فراز کا اعلان

Spread the love

پاکستان میں بھنگ کی کٹائی ،لائسنسنگ این او سی کریں گے،شبلی فراز کا اعلان

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اسلام آباد کے علاقے روات میں بھنگ کی کٹائی کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا، بھنگ کا سب سے مہنگا حصہ اس کا بیچ ہے، اس کے بیج کے پی، بلوچستان اور گلگت سے لئے تھے، ایک ایکڑ پر بھنگ کی کاشت 3 ماہ میں تیار کی گئی، اور اب بھنگ کی کٹائی کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھنگ پر یہ تاثر ہے کہ یہ غلط استعمال ہوتی ہے، جب کہ یہ دوائیوں میں بھی کام آتی ہے، انڈسٹریل میں اس کی فائبر کام آتی ہے، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے، بھنگ کی کاشت کے خلاف منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ جو بھنگ سے پروڈیکٹس نکلتے ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں، جب 10 گناہ منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی،بھنگ کی کاشتکار سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے زیتون کی مہم چلائی تھی اور اب اس کی پروڈکشن بھی شروع ہوگئی ہے، پہلے زیتون کا تیل ہم دیکھتے تھے کہ امپورٹ ہوتا ہے، ہماری حکومت اس قسم کے پروجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے، پالیسی نہیں بنے گی تو انڈسٹری آگے نہیں جا سکتی، وزارت ایگریکلچر ، ایف بی آر، وزارت صحت اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مل کر پالیسی بنائی ہے، ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے، معاشی طور پر مضبوط ہونا ہے، بھنگ کا ٹرن اوور بھی بہت تیز ہے، ہم بھنگ کی لائسنسنگ این او سی کریں گے، بھنگ کی کاشت سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔