حکومت پاکستان نے نئی آٹو پالیسی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کےلئے مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دیس اُردو کے مطابق مقامی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے ایک فیصد اور پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی 1 فیصد کر دیا گیا ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کی سی بی یو کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 25 سے کم کرکے 10 فیصد ہو گئی ہے ،موٹرسائیکل کے الیکٹرک پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد کر دی گئی ہے۔
نئی الیکٹرک پالیسی کے تحت ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرکے 5 سے 8 فیصد اور 1800 سی سی سے اوپر کی ہائبریڈ گاڑیوں پر عائد 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی کم کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے1800 سی سی سے کم ہائِبریڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی صفر کی گئی ہے،نئی آٹو پالیسی کے تحت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے معیارات پورا نہ کرنے پر مقامی گاڑیوں کی تیاری پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
