امریکہ میں اومی کرون کا پھیلاؤ،75فیصد کیسز رپورٹ

US OMICRONE TWITTER IMAGE
Spread the love

امریکہ میں اومی کرون پھیل گیا، نئے کرونا کیسز میں اومی کرون کا تناسب 73 فیصد، ایک ہفتے کے دوران اومی کرون کے 6 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے
امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اینڈ پریوینشن کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے ریاستہائے متحدہ میں 6 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ اومیکرون انفیکشنز تھے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتہائی قلیل وقت میں اومی کرون ویریئنٹ ریاستہائے متحدہ میں کرونا وائرس کی نئی غالب قسم بن گیا ہے۔

سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ہفتے میں اومیکرون کے انفیکشنز کی تعداد میں تقریباً چھ گنا اضافہ ہوا، اور ملک کے کئی حصوں میں اس سے بھی زیادہ ہے۔ نیو یارک ، جنوب مشرقی، صنعتی مڈویسٹ، اور پیسیفک نارتھ ویسٹ کے علاقوں میں ایک اندازے کے مطابق اومی کرون کے کیسز کا تناسب 90 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ہے۔

ڈیلٹا کیسز جون کے آخر میں زیادہ ہوئے تھے، اور اس کی وجہ سے نومبر کے آخر تک 99 اعشاریہ 5 فیصد سے زیادہ کرونا کیسز ہوئے۔ اومیکرون کے بارے میں خطرے کی گھنٹی پہلی بار ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل جنوبی افریقہ نے بجائی تھی، اور اسے عالمی ادارہ صحت نے 26 نومبر کو "تشویش ناک قسم” کی ایک شکل قرار دیا تھا۔ اب تک، تقریباً 90 ممالک میں اس کی موجودگی کا پتہ چل چکا ہے۔ ابتدائی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو اومیکرون انفیکشن سے بچنے کے لیے بوسٹر شاٹ کی ضرورت ہوگی۔
امریکی ریاست بالٹیمور میں واقع جانز ہاپکنز سینٹر فار ہیلتھ سیکیورٹی کے ایک سینئر اسکالر، ایمیش اڈلجا ایم ڈی، نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا، "ہم سب کی اومیکرون کے ساتھ ڈیٹ ہے۔ اگر آپ معاشرے کے ساتھ میل جول کرنے جا رہے ہیں، اگر آپ کسی بھی قسم کی زندگی گزارنے جا رہے ہیں، تو آپ اومیکرون کا سامنا کر سکتے ہیں، اور اس سے خود کو بچانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگائی جائے۔