اومی کرون سے برطانیہ میں پہلی ہلاکت، نیا ویریننٹ چین بھی پہنچ گیا

British pm visit twitter image
Spread the love

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں اومیکرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی لہر کا سامنا کرنے کے لئے عوام بوسٹرویکسین ضرور لگوائیں ، اومی کرون کی خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں 40 فیصد اومی کورون کے کیسز ہیں ۔

برطانیہ میں مزید 10 افراد اومیکرون ویرینٹ  میں مبتلا ہیں ، ان میں سے زیادہ ترافراد  ویکسین کی 2ڈوز لگوا چکے تھے۔

برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کی شرح تو غیرمعمولی ہے ، اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

برطانوی سائنس دانوں کی نئی تحقیق کے مطابق اومیکرون انفکیشن کے خلاف موجودہ ویکسینز زیادہ موثرنہیں دکھائی دے رہیں ، ابتدائی ڈیٹا کے مطابق ویکسین کی تیسری ڈوز کے بعد ویکسین کا اثر 70سے 75 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے برطانیہ میں اپریل تک پچہتر ہزار ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے، تحقیق کے مطابق ایک ہزار پچہتر ہزار مریضوں کے کورونا کے نئے ویریننٹ سےمتاثر ہونے کا خدشہ ہے اور دسمبر 2021 سے اپریل 2022 تک 25 سے 75 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے برطانوی حکومت کو سماجی فاصلے ، پابندیاں لگانے سمیت دیگر سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے ۔

برطانوی حکومت کا سائنٹیفک ویکسین ایڈوائزری گروپ ملک میں 5 برس تک کے بچوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ برطانوی گورنمنٹ کی ویکسینیشن اور امیونائزیشن کی جوائنٹ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر لِم وائی شین کے مطابق انہیں متعلقہ برطانوی ریگولیٹری اتھارٹی

کی منظوری کا انتظار ہے ، کم عمر بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرسمس سے قبل سامنے آ سکتا ہے ۔

دوسری جانب چین میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے ، رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص 9 دسمبرکو بیرون ملک سےآیا تھا، متاثرہ شخص کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔

چین کے صوبے زی جیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد قرنطینہ کر دیئے گئے۔

ننگبو اور شاؤشنگ شہر کے متعدد اضلاع میں بزنس آپریشنز بھی معطل کر دیئے گئے ہیں جبکہ صوبے زی جیانگ کے شہر ہانگ زاؤ میں بھی متعدد کمپنیوں نے پروڈکشن معطل کر دی ہے۔

چینی اسٹریٹیجسٹ کا کہنا ہے کہ زی جیانگ میں فیکٹریز کے شٹ ڈاؤن سے متعدد شعبوں میں سپلائی چین متاثر ہوگی۔

دنیا کی بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز میں کورونا سے بچاؤ کی گولی کے کارآمد ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائزر کے چیف ایگزیکٹیو افسر البرٹ بورلا نے بیان میں کہا ہے کہ اینٹی کووڈ گولی نے ایسے افراد میں اموات کی شرح کو 90 فیصد تک کم کیا ہے جنہوں نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے پہلے چند دنوں میں اس کا استعمال کیا تھا۔

اینٹی کووڈ گولی کے ٹرائلز دو ہزار 200 سے زائد افراد پر کیے گئے اور اس کے ابتدائی نتائج کا گذشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا۔یہ علاج اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف بھی مؤثر پایا گیا ہے۔

فائزر کے چیف ایگزیکٹیو کے نئی میڈیسن جس کا نام پکسلووڈ رکھا گیا ہے ’زندگیاں بچا سکتی ہے۔۔

کمپنی کے مطابق ٹرائلز کے نتائج بتاتے ہیں کہ اگر کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے تین سے پانچ دن کے اندر پکسلووڈ کا استعمال شروع کیا جائے تو زیادہ متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار افراد کے ہسپتال میں داخلے کے امکان کو 89 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

ادھر جنوبی افریقہ میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق فائزر ویکسین کی دو خوراکیں اومی کرون ویریئنٹ کے شدید اثرات سے 70 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

تحقیق میں شراکت کرنے والی جنوبی افریقہ کی بڑی نجی ہیلتھ انشورنس کمپنی ڈسکوری کے سربراہ ریان نوچ نے بتایا کہ فائزر ویکسین کی ڈبل ڈوز لینے والوں میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخلے کی شرح 70 فیصد کم ہو سکتی ہے۔

847 thoughts on “اومی کرون سے برطانیہ میں پہلی ہلاکت، نیا ویریننٹ چین بھی پہنچ گیا

  1. […] نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون پچھلی قسموں کے مقابلے میں مختلف علامات ظاہرکر رہا […]

  2. buy prescription drugs from canada cheap https://medrxfast.com/# ed meds online without doctor prescription

  3. https://wellbutrin.best/# wellbutrin over the counter

  4. https://finasteride.top/# where to buy propecia online

  5. prednisone 30 mg daily prednisone 0.5 mg

  6. https://deltasone.icu/# prednisone 20 mg prices

  7. https://sildenafil.pro/# purchase sildenafil pills

  8. https://tadalafil.pro/# tadalafil brand name in india

  9. https://antibiotic.icu/# buy amoxicillin online with paypal

  10. официальный сайт мега ссылка мега

  11. сайты даркнет ссылки мега вход

  12. мега официальный сайт mega ссылка

  13. how to access the dark web safely reddit cannabis dark web

  14. сайты даркнет ссылки мега шишки

  15. which darknet markets are still open cypher url