پاکستان پولیو پروگرام،جاپان کا4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان

japan embassy
Spread the love

پاکستان پولیو پروگرام کے لیے جاپان کی جانب سے 4.35ملین ڈالر امداد ملے گی ، معاہدے پر جائیکا اور یونیسیف نے دستخط کردیئے۔

امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی، امداد سے2کروڑ 40لاکھ ویکسین کی خریداری ہوگی،امداد سے پانچ سال تک کے دو کروڑ دس لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ممکن ہوسکے گی۔

نیشنل ایکشن پلان کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا ، کوارڈینیٹر پولیو پروگرام نے بچوں کو موذی بیماری سے بچانے پر جاپان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

سربراہ جائیکا شیگکی فروٹا کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

یونیسف کے ایڈاگرما نے کہا کہ حکومت جاپان کا تعاون ہمیں آخری منزل کے قریب لے جائے گا، حکومت جاپان سال 1996 ء سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے