برسبین میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔
پوری ٹیم کو پہلی اننگز میںآسٹریلیا کے باولرز نے 147رنز پر آؤٹ کیا۔ روری برنز،جے روٹ، واکس ووڈ صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے ،جوز بٹلر39،اولی پوپ35،جوزبٹلر حسیب حمید25رنز،کرس واکس21،مارک ووڈ 8، ڈیوڈمیلان6بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ میکلم نے5، جوش ہیزلی ووڈ اور مچل سٹارک نے2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیمرون گرین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
آسٹریلیا کے بلے بازوں نے انگلش باؤلرز کی خوب دُرگت بنائی اور پہلی اننگز میں 425 رنز داغ کر 278رنز کی برتری حاصل کی۔ ٹریوس ہیڈ نے152 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،ڈیوڈ وارنر94، مارنس لیبوشگن 74،مچل اسٹارک35رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، نیتھن لیون15، سٹیون سمیتھ12 جبکہ کیمرون گرین صفر پر پویلین لوٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابن سن ، مارک ووڈ نے3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کرس واکس نے2 جبکہ جیک لیچ اور جے روٹ کے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلش ٹیم آسٹریلیا کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی ، دوسری اننگز انگلینڈ ٹیم 297رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ جے روٹ نے89، ڈیوڈ میلان82،حسیب حمید27،جوزبٹلر23،کرس واکس16 ،بین سٹوک14،واکس ووڈ6رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی ٹیم کو جیت کے لیے 20 رنز کا ہدف ملا جو ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ الیلکس ووڈ9 رنز بنا کر رابن سن کی گینڈ پر آؤٹ ہوئے۔ ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 دسمبر کو شروع ہوگا۔