میکسیکو میں ٹرک حادثے کا شکار،54 تارکین وطن ہلاک،درجنوں زخمی

social media image
Spread the love

میکسیکو کے جنوبی علاقے چیاپاس دے کورزو میں ٹرک بے قابو پیدل چلنے والوں کے بنائے گئے پُل سے جا ٹکرایا ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں کارگو ٹرک میں 100 سے زائد افراد سوار تھے ، 53 موقع پر دم توڑ گئے ، ایک اسپتال میں چل بسا ، افسوسناک واقعے میں درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ امدادی ٹیموں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرک میں سوارتارکین وطن کا تعلق وسطی امریکا سے تھا ، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک  میں زیادہ تر افراد ہنڈوراس اور گوئٹے مالا کے تارکین وطن تھے۔  حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرانسانی اسمگلروں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔

وسطی امریکہ میں غربت اور تشدد سے فرار ہونے والے لاکھوں تارکین وطن ہر سال میکسیکو کے راستے امریکہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔انسانی اسمگلرز متعدد تارکین وطن افراد کو ٹرکوں میں بھر کر سرحد عبور کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔

One thought on “میکسیکو میں ٹرک حادثے کا شکار،54 تارکین وطن ہلاک،درجنوں زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔