دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا کامیاب انعقاد

Spread the love

پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات کے ہیڈ عاطف رانا، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز فیضان خان، فیصل قریشی، فروغ خان ، توقیر الحسن، سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی اور مینجر انڈسٹریل مارکیٹنگ یاسر نیازی سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔ ایونٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے 40 خصوصی تعمیراتی منصوبوں سمیت زمین ڈاٹ کام کے مجموعی طور پر 125 سے زائد منصوبوں کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کی گئیں ۔ پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں پیش کردہ تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کے متحدہ عرب امارات ریجن کے ہیڈ عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ کروانے کا مقصد پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سب سے بہترین، کامیاب اور قابل اعتماد منصوبوں کے حوالے سے ہر ممکن رہنمائی اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے دبئی جیسے عالمی تجارتی مرکز میں پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔

اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ اپنی شاندار سہولیات اور عالمی معیار کے منصوبوں کی بدولت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے جبکہ  ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیضان خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ ملک کے سب سے قابل اعتماد تعمیراتی منصوبوں کو متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں تک پہنچانے کی کوشش کرکے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ شعبے کےلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ پاکستان پراپرٹی ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے تازہ ترین اعداد و شمار اور تحقیق پر مبنی تفصیلات کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے قابل منافع مواقعوں کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی۔

One thought on “دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا کامیاب انعقاد

  1. […] دبئی کے حکمران کو منگل کے روز اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو تقریباً 550 ملین پاؤنڈ (730 ملین ڈالر) ادا کرنے کا حکم دیا گیا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک انگریزی عدالت کی طرف سے طے کردہ سب سے زیادہ طلاق کا تصفیہ ہے۔شیخ محمد بن راشد المکتوم سے کہا گیا کہ وہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی سوتیلی بہن شہزادی حیا بنت الحسین کو 251.5 ملین پاؤنڈ کی یکمشت رقم ادا کریں (جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 50 ارب روپے سے زیادہ بنتے ہیں) اور بچوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کے لیے 290 ملین یوروکی بینک گارنٹی فراہم کریں۔ دبئی کے 72 سالہ حکمران اپنی 47 سالہ سابق اہلیہ کے ساتھ طویل اور تلخ قانونی جنگ میں پھنسے رہے، جو لندن میں اپنے دو بچوں، جن کی عمریں 13 اور 9 سال ہیں، کے ساتھ رہتی ہیں۔ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔