پاکستانی اداکارہ غنا علی ماں بن گئیں

Spread the love

غنا کے ہاں چاند سی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر نوزائیدہ کو اٹھا کر تصویر شئیر کی۔

تصویر میں غنا کے ہمراہ ان کے شوہر بھی واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا جب ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو ساتھ ہی ماں کا بھی جنم ہوتا ہے۔ غنا نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا آج ہم آپ کا تعارف فائجا عمیر سے کروارہے ہیں۔ غنا نے مزید کہا ہماری خوشیوں کا سبب ہماری بیٹی دنیا میں آگئی ہے، ہم دونوں بہت خوش ہیں۔ بیٹی دنیا میں آنے والا ایک بہترین تحفہ ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ شوبز شخصیات نے بھی زچہ بچہ کے لئے صحتمندی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا