ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے سابق مشہور فٹبالر میراڈونا سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔
ان کے مطابق عظیم فٹبالر میرا ڈونا کو بغیر دل کے دفنایا گیا۔ ڈاکٹر کاسترو نے انٹرویو میں کہا میراڈونا کے کچھ انتہا پسند مداح تدفین کے بعد ان کا دل نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا۔ نیلسن کاسترو کے مطابق میراڈونا کی موت کی تحقیقات کیلئے ان کے دل کا ہونا بہت ضروری تھا اس لیے تدفین سے قبل ہی ڈاکٹروں نے ان کا دل نکال لیا تھا۔