فوری جاؤ، نسلہ ٹاور گراؤ، چیف جسٹس

Spread the love

سپریم کورٹ کا کراچی انتظامیہ کو نسلہ ٹاور سے متعلق دوپہر تک رپورٹ دینے کا حکم صادر فرما دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے نسلہ ٹاور پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنی بلڈنگ گری، کتنا کام ہوا ہے، ہمیں اس کا بتائیں، جھوٹ مت بولیں۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ سر میں عمارت گرانے کی کوشش کررہا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کوشش کو چھوڑیں، یہاں سے سیدھا جیل جائیں۔ چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کیا 21 گریڈ کے افسر کا عدالت سے بات کرنے کا یہ طریقہ ہوتا ہے؟ آپ اس عہدے کے اہل ہیں؟ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سارے شہر کی مشینری اور اسٹاف لے کر جائیں اور نسلہ ٹاور گرائیں۔