ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہیرو وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا دلچسپ باتوں سے بھرا انٹرویوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
دوران انٹرویو محمد رضوان اپنی کرکٹ سے قبل کی زندگی پر روشنی ڈالتے دکھائی دیتے ہیں۔
رضوان کےمطابق سب کو پتا ہے کہ میرا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں اور نہ ہی کسی بہت غریب فیملی سے بلکہ میں ایک متوسط خاندان سے ہوں۔ اسی لئے میرے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی دستیاب نہیں ہوتا تھا۔ ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے محمد رضوان بولے ‘کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش میں گراؤنڈ گیا تو گراؤنڈ مین نے پوچھا یہاں کیا کررہے ہو ؟ اس پرمیں نے کہا گراؤنڈ دیکھنے آیا ہوں تو اس نے پیچھے سے تھپڑ مار کر باہر نکلنے کا کہا۔
محمد رضوان کے مطابق ٹوئیٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے علاوہ ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، وہ نہ فیس بک اور نہ ہی انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ صرف فیملی کے لیے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب انہیں وزڈن کرکٹر کا ایوارڈ دینے کا اعلان ہوا تو انہیں کسی اور کھلاڑی سے اس کا پتہ چلا۔