سابق امریکی صدر کو بلیک بیلٹ ان کی رہائش گاہ پر کوکیوان نامی اکیڈمی کے صدر نے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ اعزاز کی بات ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ تائیکوانڈو اپنے دفاع کے لیے ایک شاندار مارشل آرٹ ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مستقبل میں وائٹ ہاؤس واپس آیا تو امریکی کانگریس میں تائیکوانڈو سوٹ پہنوں گا۔ مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر لی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تائیکوانڈو میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور انہوں نے مارشل آرٹ کے لیے ٹرمپ کی مسلسل حمایت اور تعاون کی درخواست کی۔
