روسی وزیر دفاع کے مطابق امریکہ کے طیاروں نے رواں ماہ دو مختلف سمتوں سے روس پر ایٹمی حملے کی مشق کی،،، اس دوران امریکی بمبار طیاروں نے 30 سے زائد پروازیں کیں اور روسی سرحد کے 20 کلومیٹر قریب تک آئے۔ پینٹاگون نے روسی الزام پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ مشقیں بین الاقوامی پروٹوکولز کے تحت کی گئیں اور ان کا اعلان پہلے کیا گیا تھا،،، ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات یوکرین کے مسئلے پر پہلے ہی شدید تناؤ کا شکار ہیں،،،
