دسمبر میں ہونے والی سمٹ میں شامل ممالک کی فہرست اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 110 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور عراق کا نام شامل ہے لیکن چین اور ترکی کے نام شامل نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ورچوئل سمٹ میں کے لیے مصر، سعودی عرب، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کو بھی دعوت نہیں دی گئی۔ 9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی سمٹ میں شرکت کے لیے مشرق وسطیٰ سے صرف عراق اور اسرائیل کو دعوت دی گئی ہے۔ براعظم افریقہ میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، جنوبی افریقہ، نائجیریا اور نائجر اس فہرست میں شامل ممالک میں شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ورچوئل سمٹ میں تین اہم موضوعات دفاع، کرپشن کا خاتمہ اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینا سرفہرست ہوگا۔
