امریکہ اگلے ہفتے قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے کو بحال کرے گا، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہو گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے مذاکرات کی توثیق کی ہے، نیڈ کا کہنا تھا دو ہفتے جاری رہنے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ کریں گے۔ بات چیت کے دوران القاعدہ اور داعش کے خلاف آپریشنز، افغان معیشت کی بہتری اور امریکہ کے لیے کام کرنے والے افغانوں اور امریکی شہریوں کی افغانستان سے محفوظ روانگی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔