شوبز انڈسٹری کے چمکتے ستارے اداکار عمران عباس کی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تازہ پوسٹ نے ان کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔
خوبرو اداکار عمران عباس نے برطانوی شہر لندن سے اپنی چند نئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں، انہوں نے لکھا کہ وہ جلد ہی ایک بڑی خبر مداحوں سے شیئر کرنے کے لیے بھی پرجوش ہیں۔ بس کچھ دن انتظار کریں اورفالو کرتے رہیں۔
اداکار عمران عباس کی اس پوسٹ سے ان کے مداح شدید شش و پنج میں مبتلا ہیں اور بڑی خبر کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی فلمی اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر انکشاف کیا تھا کہ مجھے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی، تا ہم کچھ وجوہات کے بِنا پر اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کر سکا۔
عمران عباس کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بالی وڈ کی فلم ‘فتور’ کی پیشکش ہوئی تھی جس کی عکس بندی کشمیر میں ہونا تھی۔ اداکار نے کہا کہ فلم کے ہدایت کار ابھیشیک کپور اور پروڈیوسر نے میری وجہ سے فلم کے لیے 9 ماہ میرے ویزے کا انتظار کیا ۔ لیکن پھر مجھے پتا چلا ہم وہاں نہیں جاسکتے۔
عمران عباس نے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتےہیں ، انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک سال کے دوران زندگی میں بہتر اور مثبت بدلاؤ لانے سے متعلق 8 ٹپس دی گئی ہیں ۔ عمران عباس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‘8 اصول جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔
https://www.instagram.com/imranabbas.official/
ویڈیو میں تجویز کیا گیا ہے کہ بہتر اور مثبت زندگی حاصل کرنے کے لیے ‘شکایت کے بجائے تعریف کریں اور روزانہ خوش قسمت ہونے پر شکر ادا کریں۔”تنہائی کو گلے لگائیں اور اس عمل میں اپنی تشکیل دوبارہ کریں۔”منفی لوگوں کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔’ ‘اپنے خیالات پر قابو رکھیں، یاد رکھیں جو آپ بیج بوئیں گے منفی یا مثبت، وہی اْگے گا۔”جو ہنر آپ سیکھنا چاہتے ہیں اْس پر اپنی پوری محنت لگا دیں۔’ زندگی میں جو کچھ حاصل کرنے کا سوچا سب حاصل کریں اور پیچھے نہ ہٹیں۔”اپنے موڈ کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ ورزش کریں۔”آخری مشورہ! اپنی ہر غلطی سے سیکھیں’
قبل ازیں بالی وڈ فلم فتور 2016 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں کترینہ کیف کے ہمراہ اداکار ادیتیا رائے کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔